Cover of Misbah Ul Aashiqeen By Maulana Fazle Rahman Ganj Muradabadi

Misbah Ul Aashiqeen By Maulana Fazle Rahman Ganj Muradabadi

Author: Muhammad Ahmed Tarazi

Misbah ul Aashiqeen  By Maulana Fazle Rahman Ganj Muradabadi مصباح العاشقین





حضرت مولانا شاہ فضل ِ رحمٰن گنج مراد آبادی





  کی ولادت باسعادت 21 رمضان المبارک 1208ھ مطابق
12 اپریل 1793 بروز پیر شہر ’’سندیلہ‘‘ ضلع ہردوئی،یوپی (ہند)میں ہوئی۔ حضرت شاہ
فضل رحمٰن گنج مراد آبادی نے مولانا نور الحق بن مولانا انوار الحق فرنگی محلی سے
ابتدائی تعلیم کتبِ درسیہ لکھنؤ میں پڑھیں اور پھر دہلی کا سفر اختیار کیا جہاں
حدیث شریف کی تعلیم حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی اور حضرت شاہ اسحٰق محدث دہلوی
سے حاصل کی۔ آپ کے ہمدرس طلبہ میں مرزا حسن علی محدث لکھنوی ، مولانا حسین احمد
ملیح آبادی ، اور مولانا عبدالصمد بھی شامل تھے۔ آپ نے شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی
سے حدیث مسلسل بالاولیۃ پڑھی اور سند حاصل کی۔آپ نے شاہ عبد العزیزمحدث دہلوی سے
قرآن کریم حرفاً حرفاً صحاح ستہ، موطا امام مالک، موطا امام محمد،مسند امام
اعظم،تفسیر قرطبی، دارمی، دار قطنی، معجم کبیر،مستدرک،جامع صغیر، قسطلانی، تفسیر
کبیر، تفسیر روح البیان، تفسیر بغوی ،فقہ میں فقہ اکبر، شرح فقہ اکبر کا مکمل درس
لیا اور سند فراغت سے سرفراز ہوئے۔مولانا شاہ اسحٰق سے حدیث کی مکمل تعلیم حاصل
کی۔آپ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ کے شہرۂ آفاق بزرگ حضرت شاہ محمد آفاق دہلوی
کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ سلوک کی تعلیم حاصل کی اور بیعت و خلافت سے سرفراز ہوئے ۔ ‘‘
پڑھائی اور





 

حضرت مولانا شاہ فضل رحمن گنج مراد
آبادی﷫ابتدائی چودہوی صدی کے مشہور بزرگ ہیں۔آپ کی شہرت آپ کی زندگی میں ہی ہند کے
طول وعرض میں ہوگئی تھی۔خاص و عام جوق در جوق آپ کے در ِ دولت پرکثرت سے حاضر ہوکر
فیوض و برکات سے مالا مال ہونے لگے۔اتباع ِ شریعت،سنتِ مصطفیٰﷺسے محبت،اور قرآن و
حدیث

Download PDF